Sunday, December 4, 2022

لاہور ، امن کمیٹی کے ممبران کی ہوائی فائرنگ سےعلاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

لاہور ، امن کمیٹی کے ممبران کی ہوائی فائرنگ سےعلاقے میں خوف وہراس پھیل گیا
لاہور (92 نیوز) لاہور میں امن کمیٹی کے ممبران نے ہوائی فائرنگ کرکے دہشت پھیلا دی۔ تقریب میں ممنوعہ بور کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرتے رہے۔ گجر پورہ میں امن کمیٹی کے ممبران کی جانب سے کھلےعام  فائرنگ کی گئی ۔ امن کمیٹی کے ممبران نے بچوں کی موجودگی میں مسلسل تیس منٹ تک ہوائی فائرنگ کی جس کی وجہ سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا ۔ گجرپورہ تھانہ قریب ہونے کے باوجود پولیس نا پہنچی۔ ملزم ہوائی فائرنگ کے دوران کرائے پر بلائے گئے کیمرے میں ریکارڈنگ بھی کراتے رہے۔