Saturday, July 27, 2024

لاہور : اغواکاروں کی کارروائیاں جاری‘ شفیق آباد اور ہربنس پورہ سے دو بچے لاپتہ

لاہور : اغواکاروں کی کارروائیاں جاری‘ شفیق آباد اور ہربنس پورہ سے دو بچے لاپتہ
August 7, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور میں بچوں کے لاپتہ ہونے کاسلسلہ نہ رک سکا۔ شفیق آباد اور ہربنس پورہ کے علاقے سے مزیددو بچے لا پتہ۔ اہل خانہ سراپا احتجاج بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شفیق آباد کا رہائشی تیرہ سالہ اذان نوید مغرب کے وقت سودا سلف لینے بازار گیا مگر واپس نہ آیا۔ اہل خانہ نے بچے کو ڈھونڈنے کی کوشش کی لیکن بچے کا کوئی پتہ نہ چل سکا جس پر بچے کے والد نے تھانہ شفیق آباد میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دے دی۔ ہربنس پورہ میں پندرہ سالہ لڑکی اچانک لاپتہ ہو گئی جس پر دونوں بچوں کے لواحقین نے سڑکیں بلاک کرنے کے بعد احتجاجی مظاہرے کیے اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے سڑکیں بلاک کر دیں تاہم بعد ازاں پولیس کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا۔