Tuesday, April 30, 2024

لاہور: اعلیٰ نسل کے کتوں کی ریس سے شائقین خوب محظوظ ہوئے

لاہور: اعلیٰ نسل کے کتوں کی ریس سے شائقین خوب محظوظ ہوئے
January 15, 2017
لاہور(92نیوز)اعلیٰ نسل کے کتے اور پھر ان کی ریس نے شہریوں کو خوب محظوظ کیا۔ تفصیلات کےمطابق صوبائی دارالحکومت میں چھتیس نسلوں کے کتے کا ڈاگ شومنعقد ہوا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔کسی کے ہاتھ میں جرمن شیفرڈ تھا تو کوئی پنچ فیس تھامے شو میں آیا، بل ڈاگ ،امریکن پٹ بل  بھی اس شو کا حصہ تھے۔ ایک تو موسم شاندار اوپر سے شوق کی تسکین ڈاگ شو پر آئے شہریوں کا کہنا تھا کہ ایسے شوز سے جہاں اعلی قسم کے کتے دیکھنے کا موقع ملتا ہے وہیں یہ آگاہی بھی ہوتی ہے کہ جانوروں کا بہتر خیال کس طرح رکھا جا سکتا ہے۔ ڈاگ شو کے اختتام پر ریس میں حصہ لینے والے کتوں کے مالکوں کو ایوارڈ اور دیگر انعامات بھی دئیے گئے۔