Wednesday, November 30, 2022

لاہور: اسپتال عملے کی غفلت سے جلنے والے بچے کی تین انگلیاں کاٹ دی گئیں

لاہور: اسپتال عملے کی غفلت سے جلنے والے بچے کی تین انگلیاں کاٹ دی گئیں

لاہور (92نیوز) لاہور کے اسپتال گنگارام میں بچے کا ہاتھ جلنے کا مبینہ واقعہ، میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق بچے کو گینگرین ہے۔ ننھے بچے کا چلڈرن اسپتال میں آپریشن۔ ہاتھ کی تین انگلیاں کاٹ دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے گنگارام اسپتال میں عملے کی مبینہ غفلت کے باعث نومولود کے ہاتھ جلنے کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا۔ بچے کا آج آپریشن کر کے انگوٹھا اور دو انگلیاں کاٹ دی گئیں۔

ڈاکٹر نبیلہ طلعت کا کہنا ہے کہ بچے کا ہاتھ جلا ہوا نہیں تھا بلکہ ہاتھ میں گینگرین تھی جس کی وجہ سے انگلیاں کاٹنا پڑیں۔ دوسری جانب بچے کے والد کا کہنا ہے کہ اس کے بیٹے کا ہاتھ جلا ہے لیکن اب واقعہ کو چھپایا جا رہا ہے۔ گزشتہ رات گنگارام اسپتال میں نومولود کا ہاتھ جلنے کا دلخراش واقعہ پیش آیا تو اہل خانہ نے شدید احتجاج کیا تھا۔