Saturday, July 27, 2024

لاہور : اُردو فلم ”سایہ خدائے ذوالجلال“ کی ٹریلر کی تقریب‘ مرکزی کاسٹ کی شرکت

لاہور : اُردو فلم ”سایہ خدائے ذوالجلال“ کی ٹریلر کی تقریب‘ مرکزی کاسٹ کی شرکت
August 13, 2016
لاہور (92نیوز) نئی پاکستانی فلم ”سایہ خدائے ذوالجلال“ کا ٹریلر منظر عام پر آگیا۔ ٹریلر کی لانچنگ تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں فلم کی کاسٹ کے علاوہ شوبز سے جڑی شخصیات شریک ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق اردو فلم ”سایہ خدائے ذوالجلال“ کے ٹریلر کی رنگارنگ تقریب میں فلم کی مرکزی کاسٹ سمیت شوبز سے منسلک شخصیات نے شرکت کی جن میں معمر رانا‘ جیا علی‘ جان ریمبو‘ سہیل سمیر و دیگر شامل تھے۔ فنکاروں نے کہا کہ فلم میں کام کر کے بہت اچھا لگا۔ فلم لولی وڈ کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گی۔ فلم کی ہدایات عمر ایس فضلی نے دی ہیں اور موسیقی عرفان سلیم اور انتھونی سشیل نے ترتیب دی ہے جبکہ گلوکار حرا خالد، شہریار ٹوانہ اور عرفان سلیم نے آوازوں کا جادو جگایا ہے۔ سایہ خدائے ذوالجلال وطن کی خاطر قربانی دینے والوں کی کہانی ہے۔ فلم جلد سینما گھروں کی زینت بنے گئی۔