Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور : اجتماعی زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عدنان ثنا اللہ نے گرفتاری دیدی

لاہور : اجتماعی زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عدنان ثنا اللہ نے گرفتاری دیدی
December 28, 2015
لاہور (92نیوز) لاہورمیں چودہ سال کی لڑکی سے زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم عدنان ثناءاللہ کوپولیس نے گرفتار کر لیا۔ واقعہ میں ملوث تمام ملزموں کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ریس کورس کے باہر زیادتی کے مرکزی ملزم کی عدم گرفتاری پر کیا جانے والا احتجاج کام آ گیا۔ اعلیٰ حکام نے تیس منٹ کا ٹائم لیا اور مرکزی ملزم عدنان ثنااللہ کو گرفتار کر لیا۔ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ مقدمے میں آٹھ افراد کو نامزد کیا گیا تھا اور تمام کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ زیادتی کا شکار لڑکی کے اہل خانہ نے اس موقع پر کہا کہ امید ہے انہیں انصاف ملے گا۔ واقعہ میں ملوث سات افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ پہلے ہی لیے جاچکے ہیں جبکہ مرکزی ملزم کا سیمپل بھی صبح بھجوا دیا جائے گا۔