Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور : اجتماعی زیادتی کا شکار معذور بچی چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے

لاہور : اجتماعی زیادتی کا شکار معذور بچی چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے
December 29, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور میں چائلڈ پروٹیکشن ویلفیئر بیورو نے اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی مانگا منڈی کی معذوربچی کی کفالت کی ذمہ داری اٹھا لی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے پانچ لاکھ کا چیک اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق چائلڈ پروٹیکشن ویلفیئر بیورو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرپرسن صبا صادق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے دی جانیوالی پانچ لاکھ روپے کی امداد اٹھارہ سال کی عمر کو پہنچنے پر رابعہ کی شادی اور دیگر اخراجات پر استعمال کی جائے گی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ رابعہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایاجائیگا مالی امداد پر رابعہ کے بھائی اوروالدہ نے حکومت کا شکریہ اداکرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے گا۔