Thursday, September 19, 2024

لاہور ائیرپورٹ،تیز آندھی سے کارگو ٹرالی پی آئی کے دو طیاروں سے ٹکرا گئی

لاہور ائیرپورٹ،تیز آندھی سے کارگو ٹرالی پی آئی کے دو طیاروں سے ٹکرا گئی
June 5, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) لاہور ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے دو طیاروں سے کار گو ٹرالی ٹکراگئی  جس کے بعد دونوں طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی کے 244 کو لاہور سے سیالکوٹ جب کہ پی کے 654 کو لاہور سے اسلام آباد جانا تھا مگر تیز آندھی اور طوفان کے باعث کارگو ٹرالی طیاروں سے ٹکر اگئی جس کے بعد دونوں طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا گیا  ۔ پی آئی اے کے پاس پہلے ہی طیاروں کی  کمی ہے جس سے فلائٹ شیڈول بری طرح متاٖثر ہے جب کہ مزید دو طیارے گراؤنڈ ہونے سے قومی ائیر لائن کو مزید خسارہ  برداشت کرنا ہوگا۔