Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور ، 92نیوز کے چار سال مکمل ہونے پر رنگارنگ فیملی موزیکل شو کا انعقاد

لاہور ، 92نیوز کے چار سال مکمل ہونے پر رنگارنگ فیملی موزیکل شو کا انعقاد
February 6, 2019
لاہور ( 92 نیوز) 92 نیوز کے اعتماد اور سچائی کے چارسال مکمل ہونے پر رنگا رنگ فیملی میوزیکل شو کا انعقاد کیا گیا ۔ میوزیکل پروگرام میں سیاسی شخصیات سمیت سی ٹی او لاہور ملک  لیاقت نے بھی خصوصی شرکت کی جبکہ گلوکاروں نے اپنی آواز کے جادو سےحاضرین محفل پر سحر طاری کیے رکھا ۔ الحمرا ہال لاہورمیں سجایاگیا  92 نیوز کی چوتھی سالگرہ پر خوبصورت اور سروں سے سجے میوزیکل  فیملی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں  شہر کی نامور شخصیات نے بھی شرکت کرکے  92 نیوز کی صحافتی اقدارکی پاسداری کرنےکے  اصول کو سراہا۔ تقریب سے خطاب میں مہمان خصوصی صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے 92 نیوز اور اسکی انتظامیہ کی ذمہ دارانہ صحافت کے چار سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی اور امید کی کہ  92 نیوز آئندہ بھی انہی اصولوں پر میدان میں چھایا رہے گا ۔ تقریب میں مشہور گلوکار مہک کاشف، شاہدہ منی اور ولی حامد خان نے  اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین محفل کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ تقریب میں آنے والے مہمانوں نے 92 نیوز کی چوتھی سالگرہ پہ سچی اور بے باک صحافت پر مبارک باددی اور ایسے شاندار فیملی میوزیکل شو منعقد کروانے کو   اچھا اقدام قرار دیا ۔ تقریب کے اختتام پر میں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب میں ایڈیٹر فورم 92 نیوزرانا عظیم ، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن  اسامہ شمس، ڈپٹی بیورو چیف میاں شاہد ندیم ،روزنامہ 92 نیوز کے چیف ایڈیٹر ارشاد احمد عارف سمیت شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔