Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور ، ہنجروال میں پی ٹی آئی ایم پی اے کے ڈیرے پر ایس ایچ او پر تشدد

لاہور ، ہنجروال میں پی ٹی آئی ایم پی اے کے ڈیرے پر ایس ایچ او پر تشدد
July 29, 2018
لاہور (92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے کے ڈیرے پر ایس ایچ او کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ تشدد کرنے والوں کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ لاہور کے علاقے ہنجروال میں پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب ایم پی اے ملک ندیم عباس کے ڈیرے پر آتش بازی کو رکوانے کی کوشش کرنے والے ایس ایچ او اور پولیس اہلکاروں کو مہنگا پڑ گیا۔ نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی ملک ندیم عباس بارا کے ڈیرہ پر ایس ایچ او ہنجروال اور اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور وردی پھاڑ دی گئی۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کے تشدد سے پولیس اہلکار اور ایس ایچ او زخمی ہو گئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ آئی جی پولیس اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر نے ان کی عیادت کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان نے پولیس افسران کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر نے کہا کہ ملزمان کوسخت سے سخت قانونی سزا دی جائیگی۔ پولیس مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعات کے ساتھ پورے کیس کی پیروی خود کریگی۔