Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور ، ہربنس پورہ کے وائس چیئرمین کی کلاشنکوف سے ہوائی فائرنگ، پولیس خاموش

لاہور ، ہربنس پورہ کے وائس چیئرمین کی کلاشنکوف سے ہوائی فائرنگ، پولیس خاموش
February 26, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) لاہورمیں حکمران جماعت کےمقامی رہنماؤں نے قانون کی دھجیاں اڑادیں۔

،یوسی ہربنس پورہ کےوائس چیئرمین نے اپنے ڈیرے پر دن دیہاڑے کلاشنکوف سےہوائی فائرنگ کی ۔

واقعے کی فوٹیج 92 نیوزنےحاصل کرلی،فوٹیج میں وائس چیئرمین میاں رضوان کو فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ہوائی فائرنگ سے علاقہ گولیوں کی تڑ تڑاہٹ سے گونج اٹھا جبکہ علاقہ مکین خوف و ہراس کا شکار ہو گئے  جبکہ پولیس سمیت انتظامیہ کا کردار خاموش تماشائی تک محدود رہا ۔