Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور ، ہربنس پورہ میں تین ڈاکوؤں نے فارمیسی کو لوٹ لیا

لاہور ، ہربنس پورہ میں تین ڈاکوؤں نے فارمیسی کو لوٹ لیا
May 18, 2020
 لاہور (92 نیوز) لاہور میں ڈاکوؤں کی عیدی مہم شروع ہو گئی ، وارداتوں میں اضافہ ہو گیا۔ ہربنس پورہ میں تین ڈاکوؤں نے فارمیسی کو لوٹ لیا۔ دو ڈاکو اندر داخل ہوئے، ایک نے پستول تانا ، دوسرا کیش کاؤنٹر سے نقدی لوٹتا رہا، تیسرے ڈاکو نے باہر کھڑے ہوکر پہرہ دیا۔ ادھر کاچھا روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ گرفتار دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ ڈی ایس پی سی آئی اے سید حسین حیدر کے مطابق ہلاک ڈاکووں کی شناخت وقاص عرف عاطی اور رمضان عرف قیدو کے نام سے ہوئی۔ گرفتار ملزم وقاص عرف عاطی کو ساتھ لے جاکر رمضان عرف قیدو نامی ملزم کی گرفتاری کے لئے کاچھا روڈ حویلی میں چھاپہ مارا۔ ملزمان رمضان اور 3 ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر شدید  فائرنگ کر دی۔ گرفتار ملزم وقاص عرف عاطی اور ملزمان کا ساتھی رمضان عرف قیدواپنے ہی ساتھی نامعلوم  ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ڈی ایس پی سی آئی اے حسین حیدر کا کہنا تھا ملزمان نے سبزہ زار کے علاقہ لالہ زار کالونی میں دوران واردات ایک شخص کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا ۔ ملزمان ڈکیتی ، مزاحمت قتل میں جیل سے رہا ہو کر آئے تھے ۔ ہلاک ڈاکووں کی لاشوں کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزمان پر 100 سے زیادہ  مقدمات درج اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔