Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور ، گورنر پنجاب نے یونیورسٹی آف فیصل آباد سب کیمپس کا افتتاح کر دیا

لاہور ، گورنر پنجاب نے یونیورسٹی آف فیصل آباد سب کیمپس کا افتتاح کر دیا
November 10, 2018
لاہور (92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے لاہور میں یونیورسٹی آف فیصل آباد کے عالم سب کمپیس کا افتتاح کر دیا۔ افتتاح کے موقع پر 92 نیوز سے خصوصی گفتگو میں چودھری سرور کا کہنا تھا کہ میعار تعلیم کو بہتر کرنا ہے۔ تعلیم کے میدان میں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں جن پر ہم وقت کے ساتھ قابو پا لیں گے۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے پونیورسٹی آف فیصل آباد سب کیمپس کے کلاس رومز ، آئی ٹی لیب ، لائبریری اور آڈیٹوریم کا بھی دورہ کیا اور طالبات سے ملاقات کی۔ انہوں نے یونیورسٹی میں دی گئی سہولیات کو سراہا۔ یونیورسٹی میں آئے پروفیسرز کا کہنا تھا کہ یہ تمام یونیورسٹیوں سے بہتر یونیورسٹی ہے جس میں تمام سہولیات موجود ہیں۔ گورنر پنجاب کے علاوہ ایچ ای سی کے ہیڈ ڈاکٹر نظام الدین ، لاہور یونیورسٹی کے چئیر مین چودھری روف سمیت شرکا کی  بڑی تعداد نے شرکت کی۔