Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کوٹ لکھپت جیل لاہور میں نواز شریف سے اہل خانہ و پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں

کوٹ لکھپت جیل لاہور میں نواز شریف سے اہل خانہ و پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں
January 3, 2019
لاہور ( 92 نیوز)لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے آج ملاقات کا دن تھا ، نواز شریف سےان کے اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں ۔ نواز  شریف کو ان کی والدہ  نے گلے لگایا اور جلد رہائی کی دعا دی ، نواز شریف نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ کھانا بھی کھایا ۔نواز شریف سے ملاقات کیلئے آنیوالوں میں مریم نواز ، صفدر ، جنید صفدر ، حمزہ شہباز اور لیگی رہنما شامل تھے ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی والدہ نے بیٹے کا ماتھا چوما اور جلد رہائی کی دعا دی،اہل خانہ نے نواز شریف کےکمپاؤنڈ کے باہر دوپہر کا کھانا کھایا اور ان کی رہائی کیلئے حکمت عملی پر مشاورت کی۔ نواز شریف کے لئے  کھانے میں گرل فش، مکس سبزی،سلاد اور فروٹ ٹرائفل لایا گیا۔ سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے میڈیا سے بات چیت میں بتایا نواز شریف کے خلاف کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی،ساتھ ہی حکومت پر تنقید بھی کیور کہا کہ سندھ میں تحریک انصاف کی قیادت سیاسی نابالغ ہے۔ نواز شریف سے ملاقات کے لیے لیگی رہنماءراجہ ظفر الحق،ایاز صادق،زاہد حامد اور رانا تنویر سمیت لیگی کارکن بھی پہنچے،اندر جانےکی اجازت نہ ملنے پر کارکن جیل کے باہر نعرے بازی کرتے رہے۔