Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور ، پولیس ناکے پر کانسٹیبلز کو کچلنے کے واقعے کا مقدمہ درج

لاہور ، پولیس ناکے پر کانسٹیبلز کو کچلنے کے واقعے کا مقدمہ درج
January 2, 2018

لاہور( 92 نیوز ) لاہور میں پولیس ناکے پر کانسٹیبلز کو کچلنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 پولیس نے عزیر مصطفیٰ کو چار ساتھوں سمیت گرفتار کر لیا۔

سال نو کا استقبال تو کیا مگر ایسا کیا کہ دوسرے  کے گھر میں صف ماتم بچھا دی ۔ نیو ائیر نائیٹ پر لاہور میں ڈیفنس اے ناکے پرکھڑے پر پولیس اہلکاروں کوسفید رنگ کی کار نے بے رخمی سے کچل دیا ۔

ناکے پر موجود اہلکار مستنصر موقع پر ہی جان بحق ہو گیا جبکہ دوسرے اہلکار کو شدید زخمی خالت میں اسپتال میں منتقل کردیا جہاں اس کی خالت خطرناک بتائی جارہی ہے ۔

پولیس نے واقع میں ملوث مرکزی ملزم مصطفیٰ کو اس کے 4  ساتھیوں سمیت گرفتارکرکے پابندسلاسل کر دیا۔