Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور ، مون سون کے سیزن نے انتظامیہ کے لیے خطرات کی گھنٹی بجا دی

لاہور ، مون سون کے سیزن نے  انتظامیہ کے لیے خطرات کی گھنٹی بجا دی
July 22, 2018
لاہور (92 نیوز) صوبائی دار الحکومت لاہور میں  مون سون کے نئے سیزن نے انتظامیہ کے لیے خطرات کی گھنٹی بجادی ۔ صبح سے شروع ہونے والی بارش سے شہر بھر میں جھل تھل ایک ہوگیا ۔ بارش سے گرمی تو کم ہوئی مگرسڑکیں ندی نالوں کے مناظر پیش کرنے لگیں۔ شہر  میں جاری موسلادھار بارش نے  حبس اور گرمی  کا زرو توڑ دیا۔ موسم کی بدلتی کروٹ سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا تو،وہیں جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے سے پریشانی میں مبتلا بھی ہو گئے۔ ابر کرم نے کچھ ہی دیرمیں تصویر کا دوسرا رخ دکھا دیا تو لیسکو کے درجنوں فیڈرز بھی ٹرپ کر گئے جس سے شہر کے مختلف علاقوں سے بجلی غائب ہو گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ، مردان،پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، ژوب، قلات، میرپورخاص ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں  تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے،جبکہ مون سون کے اس سیزن کی شدت پہلے سے زیادہ ہو گی۔