Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور ، مغل پورہ میں شہری گردن پر ڈور پھر نے سے زخمی ہو گیا

لاہور ، مغل پورہ میں شہری گردن پر ڈور پھر نے سے زخمی ہو گیا
February 25, 2018

لاہور (92 نیوز) صوبے بھر میں پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود لاہور شہر میں نا من چلے پتنگ اڑانے سے باز آئے اور نا ہی دھاتی ڈور کا استعمال رک سکا جبکہ کٹی پتنگوں کے ساتھ جھولنے والی دھاتی ڈور شہریوں کے لیے موت کا پیغام ثابت ہو رہی ہے ۔
لاہور کے علاقے مغل پورہ میں یو ای ٹی کے قریب گردن پر دھاتی ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گیا ۔
35 سالہ قیصر کو زخمی حالت میں سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔
اُدھر مغل پورہ پولیس علاقے میں پتنگ بازوں کو تلاش کر رہی ہے ۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر پولیس کی جانب سے پتنگ بازی کےخلاف آپریشن کے باوجود خونی کھیل کا کھلے عام جاری رہنا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔