Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور ، قاتل کی گرفتاری کیلیے پولیس کا چھاپہ، ملزم کی فائرنگ سے 5 اہلکار زخمی

لاہور ، قاتل کی گرفتاری کیلیے پولیس کا چھاپہ، ملزم کی فائرنگ سے 5 اہلکار زخمی
February 17, 2019
 لاہور (92 نیوز) لاہور میں ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے کے دوران مقابلے میں ملزم ہلاک جبکہ ایس ایچ او فیکٹری ایریا سمیت 5 اہلکار زخمی ہو گئے۔ فیکٹری ایریا کے علاقہ غازی روڈ میں پولیس نے قاتل کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو ملزم مقصود نے مزاحمت پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں انسپکٹر عتیق ڈوگر، سب انسپکٹر اختر اور تین کانسٹیبلز زخمی ہو گئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم مقصود ہلاک ہو گیا ۔ ملزم مقصود نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی شاہد، بہن نسرین اور بھانجی بسمہ کو قتل کیا تھا جبکہ ملزم کی فائرنگ سے اس کی دوسری بہن پروین اور  بھانجا احمد زخمی ہو گئے تھے۔ فرانزک لیب ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔