Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور ، شیلٹر ہومز کے باہر فٹ پاتھ پر اب بھی کئی لوگ بے یارو مددگار

لاہور ، شیلٹر ہومز کے باہر فٹ پاتھ پر اب بھی کئی لوگ بے یارو مددگار
September 22, 2019
 لاہور (92 نیوز) بے سہارا لوگوں کیلئے کئی مقامات پر پناہ گاہیں تو بنا دی گئیں لیکن لاہور میں شیلٹر ہومز کے باہر فٹ پاتھ پر اب بھی کئی لوگ بے یارو مددگار پڑے نظر آتے ہیں۔ رواں دواں زندگی اور روشنیوں کے اس شہر میں یہ اندھیرا کیوں ختم نہیں ہوتا؟ لاچاروں، بے گھروں اور ضرورت مندوں کے لیے بنائی گئی پناہ گاہوں کے باہر بیٹھے لوگ ایسے لگتے ہیں جیسے گھر کے ہوتے ہوئے بھی اندر نہ جا سکتے ہوں۔ خواتین کہتی ہیں کہ ابھی تک لیڈیز سٹاف نہ ہونے کے باعث ہمیں اندر نہیں جانے نہیں دیا جاتا۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ پہلے آؤ پہلے جاؤ کی پالیسی کی وجہ سے اکثر باہر ہی راتیں گزارنا پڑتیں ہیں۔ پورے وقت پر نہ پہنچ سکیں تو اسٹاف دروازے نہیں کھولتا۔