Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور ، سی ٹی ڈی کی گوجرانولا میں کارروائی ، دو دہشت گرد گرفتار

لاہور ، سی ٹی ڈی کی گوجرانولا میں کارروائی ، دو دہشت گرد گرفتار
August 10, 2018
لاہور (92 نیوز) سی ٹی ڈی نے گوجرانوالا میں سیٹلائٹ ٹاؤن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جنہوں نے  گوجرانوالا میں عام لوگوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ  بندی کر رکھی تھی۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد بھی ملا ہے ۔ دہشت گردوں میں شکیل احمد اور فراز سلطان شامل ہیں۔ ملزمان نے سی ٹی ڈی کو پنجاب میں ایک اور دہشت گرد گروہ کے بارے میں بھی تفصیلات بتائی ہیں ۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں  ۔