Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور ، سردی بڑھتے ہی لکڑی اور کوئلے کو آگ لگ گئی

لاہور ، سردی بڑھتے ہی لکڑی اور کوئلے کو آگ لگ گئی
January 6, 2019
لاہور ( 92 نیوز) لاہور میں شدید سردی کے باعث لکڑی اور کوئلے کو آگ لگ گئی ، دُھنداوربارش کے بعدیخ بستہ ہواؤں نے ماحول کولپیٹ میں لیا توٹھنڈک چولہے اورتنورتک بھی پہنچ گئی۔ بجلی اور گیس کے بحران کی وجہ سے سردموسم میں چولہے جلانے کے لئے لوگ لکڑی اورکوئلوں کی تلاش میں نکل پڑے ہیں، ایسے میں لکڑی اور کوئلے کے ٹال والوں کے نخرے بھی بڑھ گئے اور انہوں نے من مانے نرخ مقررکردیئے ہیں۔ دکاندارکہتے ہیں گیس نہ آنے سے لکڑی اور کوئلے کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے،شہری کہتے ہیں سرد موسم میں لکڑی اورکوئلہ ضرورت بن گیاہے۔ بجلی اور گیس کے بحران کی وجہ سے تنوراور ہوٹل مالکان بھی لکڑی اور کوئلے سے کام چلانے پر مجبور ہیں۔