Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور ، رائیونڈ روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار خاتون جاں بحق

لاہور ، رائیونڈ روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار خاتون جاں بحق
October 2, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور میں رائیونڈ روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوارخاتون جاں بحق ہو گئی۔ ٹریفک پولیس کی نا اہلی کے باعث رائیونڈ روڈ پر آئے روز معمول بن گئے جبکہ ٹریفک پولیس شہریوں کے چالان کرنے میں مصروف ہے۔ رائیونڈ روڈ پر ایک اور خوفناک حادثہ پیش آیا اور ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارخاتون جاں بحق ہوگئی ۔ جاں بحق ہونے والی تینتیس سالہ اختر بی بی کے لواحقین اور شہریوں نےاحتجاج کرتے ہوئے روڈ کوبلاک کر دیا۔ سڑک کی بندش سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ بعد میں مظاہرہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا اور سڑک کھول دی گئی۔