Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور ، رائیونڈ روڈ پر تیز رفتار کوسٹر نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا

لاہور ، رائیونڈ روڈ پر تیز رفتار کوسٹر نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا
July 27, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقہ تھانہ نواب ٹاؤن میں رائیونڈ روڈ پر تیز رفتار کوسٹر نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا۔ تھانہ نواب ٹاؤن کی حدود میں علی الصبح تیز رفتار کوسٹرموٹر سائیکل سوار میاں بیوی کی جان لے گئی۔ رائیونڈ روڈ پر پیش آنے والے واقعے سے جاں بحق ہونے والے میاں بیوی نجی یونیورسٹی میں ملازم تھے۔ حادثے کے بعد لواحقین اور علاقہ مکین لاشیں سڑک پر رکھ سراپا احتجاج بن گئے۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔ تین گھنٹے ٹریفک بلاک رکھنے پر پولیس نے احتجاج ختم کروایا اور لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے جناح اسپتال منتقل کر دیں۔