Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور ، دیرینہ دشمنی پر ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل

لاہور ، دیرینہ دشمنی پر ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل
August 7, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے برکی میں صبح سویرے لرزہ خیز واردات ہوئی۔ دیرینہ دشمنی نے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی جان لے لی۔ مرنے والوں میں دو بھائی بھی شامل ہیں۔ تھانہ برکی کے علاقے پھلروان میں دیرینہ دشمنی پر صبح سویرےلاٹھی گروپ نے شاکرگروپ پرفائرنگ کردی ، گولیاں لگنے سےغلام علی کے دوبیٹے،دوپوتے اور ایک بھتیجاجاں بحق ہوگئے ۔ ورثا نے مقتولین کی لاشیں چیئرنگ کراس  پر  رکھ کر احتجاج کیا جس سے مال روڈ بلاک ہو گئی ۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملک اویس مال روڈ پرمظاہرین کے پاس پہنچے اور24 گھنٹے کے اندرملزموں کی گرفتاری کی یقین  دہانی کرائی ۔ پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کردیں،ملزموں کی گرفتاری کے لئے سی آئی اے،ایلیٹ فورس اور لوکل پارٹیوں پرمشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ بعد میں مقتولین کے مدعیوں  نے مخالفین کے گھرکوآگ لگادی، تاہم پولیس نے موقع سے فرار ہونے میں عافیت جانی۔