Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور ، جامعہ نعیمیہ میں نواز شریف پر جوتا پھینکا گیا

لاہور ، جامعہ نعیمیہ میں نواز شریف پر جوتا پھینکا گیا
March 11, 2018

لاہور (92 نیوز) مشکلات اور عوامی غصے نے ن لیگ کی راہ تک لی ۔ احسن اقبال اور خواجہ آصف کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف جوتے کا نشانہ بن گئے ۔
جامعہ نعیمیہ میں تقریب میں نواز شریف کی شرکت ہوئی ۔ سابق وزیراعظم شرکاء سے خطاب کے لیے جونہی ڈائس پر پہنچے تو سرخ ٹوپی پہنے ایک شخص نے جوتا اچھال دیا ۔ اچھالا گیا جوتا نواز شریف کے کندھے اور سر کی بائیں جانب لگا ۔
اچانک جوتا پڑنے سے نواز شریف گھبرا گئے اور خطاب مختصر کر دیا جبکہ جوتا پھیکنے والے شخص عبدالغفور اور اس کے ساتھی ساجد کو مدرسے کی انتظامیہ اور سکیورٹی اہلکاروں نے اپنے گھونسوں اور لاتوں پر رکھ لیا ۔
تشدد کے بعد دونوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا جہاں تفتیش کا سلسلہ جاری ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان جامعہ نعیمیہ ہی کے سابق طلباء ہیں ۔