Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور ، برکی میں قتل ہونیوالے 5افراد کے ملزم تاحال مفرور

لاہور ، برکی میں قتل ہونیوالے 5افراد کے ملزم تاحال مفرور
August 9, 2018
لاہور ( 92 نیوز) لاہور  کے علاقے برکی میں5افراد کے قتل کے کیس میں پولیس ملزموں کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام ہے ۔ دوسری جانب پولیس مقتولین کے جنازے پر فائرنگ کرنے والوں کو بھی نہ پکڑ سکی۔ برکی کے علاقے میں چند روز قبل علی الصبح ایک گروپ نے فائرنگ کر کے دوسرے گروپ کے پانچ افراد کو قتل کر دیا تھا جب کہ مقتولین کے جنازے  کے موقع پر بھی فائرنگ کی گئی تھی ۔ پولیس نے قاتلوں کو چوبیس گھنٹے میں گرفتار کرنے کا دعوی ٰ کیا تھا مگر ملزمان تاحال پولیس کی  پہنچ سے دور ہیں ۔