Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور ، بادامی باغ میں ماں نے تین سالہ بچی کا گلہ کاٹ کر اسے قتل کر دیا

لاہور ، بادامی باغ میں ماں نے تین سالہ بچی کا گلہ کاٹ کر اسے قتل کر دیا
August 10, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقہ بادامی باغ میں انسانیت سوزواقعہ پیش آیا۔ ماں نے تین سالہ بچی کا گلہ کاٹ کر اسے قتل کر دیا۔ بادامی باغ لاہو رمیں فائقہ نامی خاتون نے شوہرسے رنجش کاغصہ تین سالہ بیٹی پرنکال دیا۔ اور بیٹی کو بڑی بے دردی سے قتل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ملزمہ فائقہ کے شوہر نے تین شادیاں کر رکھی تھیں اور گھر میں اکثر تنازع رہتا تھا ۔ پولیس  کے مطابق انہیں قذافی کالونی میں تین سالہ بچی کے قتل کی فون پر اطلاع ملی۔ جس پر پولیس نے موقع پر پہنچی اور تین سالہ مریم کی لاش کو تحویل میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق بچی کے جسم پر کسی قسم کا کوئی تشدد کا نشان نہیں ۔ پولیس نے تین سالہ مریم کی لاش کو تحویل میں لے کر مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے ۔