Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور ، این اے 129 ، ایاز صادق اور عبد العلیم خان کے درمیان کانٹے دار مقابلہ

لاہور ، این اے 129 ، ایاز صادق اور عبد العلیم خان کے درمیان کانٹے دار مقابلہ
July 24, 2018
لاہور (92 نیوز) این اے 129 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ایاز صادق اور پی ٹی آئی کے عبد العلیم خان کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔ سیاسی گہماگہمی بھی عروج پر ہے۔ حلقہ میں ہر طرف بینرز اور فلیکسز کی بھی بہار ہے۔ جیسے جیسے وقت گزرتا جا رہا ہے مقابلہ سخت ہوتا جا رہا ہے ۔ کچھ یہی حالات حلقہ این اے ایک سوانتیس کے بھی ہیں جہاں چہرے پرانے ہیں مگر وعدے نئے ہیں ۔ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے عبد العلیم کو شکست دینے والے مسلم لیگ ن کے ایاز صادق ایک بار پھر آمنے سامنے ہیں۔ اس بار تو عوام نے بھی تبدیلی آنے کی پیش گوئی کر دی ۔ سیاسی پنڈتوں کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی گرفتاری کے بعد حلقے میں تحریک انصاف کو سیاسی فائدہ تو ضرور حاصل ہو گا لیکن پھر بھی سخت مقابلے کی توقع ہے ۔ حلقہ این اے ایک سوانتیس میں کل آٹھ سواکانوےپولنگ بوتھ ، اور رجسٹرڈ ووٹرز  کی تعداد چار لاکھ چار ہزار آٹھ سو دو ہے ۔