Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور ، این اے 127 میں علی پرویز ملک، جمشید چیمہ مدمقابل

لاہور ، این اے 127 میں علی پرویز ملک، جمشید چیمہ مدمقابل
July 24, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور کے حلقہ این ایک سو ستائیس میں مریم نواز کی نااہلی کے بعد ن لیگ کے  علی پرویز ملک اور پی ٹی آئی کے جمشید چیمہ سمیت دس امیدوار مد مقابل ہیں۔ مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھے جانے والے حلقہ این اے127 سے مریم نواز کی نااہلی کے بعد پی ٹی آئی کے جمشیدچیمہ اب مشکل حریف  سمجھے جارہے ہیں۔ حلقے میں ہرسو پارٹی پرچموں کی بہار اور سٹیکرز کی بھرمار نظرآتی ہے۔ انتخابی مہم  آخری مرحلے میں داخل ہونے کے ساتھ اپنی اپنی برتری کے دعوے کئے جارہے ہیں۔ فریقین کے حامی بھی اپنے اپنے امیدواروں کو فیورٹ قراردے  رہے ہیں۔ حلقہ این اے 127 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد چار لاکھ دس ہزار ساتھ سواکتیس ہے، جنہیں قائل کرنے کے لئے امیدواروں نے اپنے اپنے خیال میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔