Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور ، این اے ایک سوپچیس میں نالے سے بڑی تعداد میں شناختی کارڈز برآمد

لاہور ، این اے ایک سوپچیس میں نالے سے بڑی تعداد میں شناختی کارڈز برآمد
July 24, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سوپچیس میں نالے سے بڑی تعداد میں شناختی کارڈز برآمد ہوئے۔ لاہور کے حلقہ این اے ایک سوپچیس میں واقع یوسی پچاس کے بند پار نالے سے بڑی تعدادمیں شناختی کارڈ ملے ہیں۔ کارڈز ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے کہا کہ تفتیش کر رہے ہیں کہ شناختی کارڈ جعلی ہیں یا اصلی؟ الیکشن سے ایک روز قبل بڑی تعداد میں شناختی کارڈز برآمد ہونے پر سیاسی جماعتوں میں پریشانی کی لہردوڑ گئی ہے۔ پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ الیکشن  کمیشن نے شفاف انتخابات یقینی بنانے کےعزم کا بار بار اعادہ کیا ہے۔