Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور ، اولڈ فرنیچر مارکیٹ میں سلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی

لاہور ، اولڈ فرنیچر مارکیٹ میں سلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی
February 4, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) لاہور میں اولڈ فرنیچر مارکیٹ میں سلنڈر پھٹنے سے لگنے والی آگ نےقریبی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا  جس کے باعث بازار میں موجود 30 سے زائد دکانوں کا لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔آتشزدگی سے  سے 5 افراد بھی جھلس کر زخمی ہو گئے ۔

جوہر ٹاؤن کی فرنیچر مارکیٹ میں سلنڈر پھٹنے  کے بعد لگنے والی آگ تیزی سے پھیل گئی اور ملحقہ دوکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے  لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا ، سامان بچانے کی کوشش میں 5 افراد بھی جھلس گے، جن کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ۔

آگ سے متاثرہ  دکانداروں کاکہنا تھا کہ ان کا کل سرمایہ لٹ گیا ہے ، ریسکیو ٹیمیں  تاخیر  سے نہ پہنچتی تو ان کا سامان جلنے سے بچ سکتا تھا ۔

آتشزدگی سے دکانوں کے سامنے موجود  پانچ موٹر سائیکل  اور ایک گاڑی بھی جل کر تباہ ہوگئی ، ریسکیو کی چھ گاڑیوں نے دو گھنٹے کی فائر فائٹنگ کے بعد آگ پر قابو پایا ۔