Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور ، آزادی کا دن 14 اگست منانے کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا

لاہور ، آزادی کا دن 14 اگست منانے کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا
August 2, 2018
لاہور (92 نیوز)  14 اگست کی آمد سے قبل سے ہی شہر لاہور میں آزادی کے جشن کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئیں۔ ارض پاک کے 71 ویں یوم آزادی  کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے  زندان دلان لاہور نے کمر کس لی ہے۔ اسی وجہ سے ماہ اگست کی شروعات سے پہلے ہی تیاریاں عروج پر پہنچ جاتی ہیں اور شہر بھر کے چھپائی سنٹرز میں جھنڈیوں، مختلف بیجیز اور پوسٹزز کی چھپائی کا کام دن رات جاری ہے۔ پرنٹنگ پریس ملکان کا کہنا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کی آزاری کے لیے رنگ بھرنگی جھنڈیوں کی مانگ بڑھنے سے انکے کام کی چاندی ہو جاتی ہے۔ بعض دفعہ تو آرڈر پورا  کرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ پرٹنگ پریس ملازمین  بھی اس دن کی مناسبت سے  دن رات کام کرکے  اپنے مخصوص طریقے سے  ارض پاک سے  محبت کا اظہار کرتے  ہیں۔