Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور ،ہیلتھ اور نیوٹریشن سپر وائزرز کا دھرنا جاری

لاہور ،ہیلتھ اور نیوٹریشن سپر وائزرز کا دھرنا جاری
February 10, 2018

لاہور ( 92 نیوز) محکمہ صحت پنجاب  کے ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن کا اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے  مال روڈ پردھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے ۔  مظاہرین کی جانب سے مرکزی  شاہراہ کو بند کیے جانے کی وجہ سے  ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر  ہے ۔

پنجاب حکومت کے ساتھ مذاکرات  کی ناکامی کے بعد محکمہ صحت پنجاب کے ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپر وائرزز کا  دھرنا  مال روڈ  پر تیسرے دن بھی جاری ہے  ۔ دھرنے کی وجہ سے مرکزی شاہراہ پر ٹریفک کی بندش سے شہریوں کو آمدروفت میں شدیدمشکلات کا سامناہے ۔

دھرنے میں شریک مظاہرین نے حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز سے عوامی صحت کے منصوبوں پر کام کررہے ہیں لیکن حکومت انہیں مستقل نہیں کررہی حکومت کی جانب سے مستقل کرنے کے وعدا پورا نہیں کیا اور جب تک  مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے تب تک  دھرنا جاری ر کھیں گے۔

مظاہرین نےمطالبہ کیاکہ انہیں  بھی دوسرے ملازمین کی طرح این ٹی ایس ٹیسٹ کے بغیر ریگولر کیا جائے ۔