Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور ،مونس الٰہی نیب میں پیش ، 70منٹ تک پوچھ گچھ کی گئی

لاہور ،مونس الٰہی نیب میں پیش ، 70منٹ تک پوچھ گچھ کی گئی
February 28, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نیب میں پیش ہو گئے ۔ نیب حکام نے مونس الٰہی سے ایک گھنٹہ دس منٹ تک پوچھ گچھ کی ۔

مونس الٰہی نے اپنی آف شور کمپنی کا ریکارڈ نیب کی تین رکنی تفتیشی ٹیم کو فراہم کیا ،  ق لیگ کے رہنما نےآف شور کمپنی سے متعلق سوالات کے جواب بھی دئیے ۔

ذرائع کے مطابق نیب حکام نے مونس الہٰی سے کچھ دستاویزات بھی طلب کی ہیں ، قبل ازیں مونس الہٰی تیس جنوری کو  بھی نیب حکام کے سامنے پیش ہوئے تھے۔