Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور ،سیشن کورٹ میں مخالفین کی فائرنگ سے پیشی پر آیا ملزم اور ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق

لاہور ،سیشن کورٹ میں مخالفین کی فائرنگ سے پیشی پر آیا ملزم اور ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق
January 31, 2018

لاہور ( 92 نیوز )  لاہور سیشن کورٹ میں فائرنگ کے واقعے میں پیشی پر آیا ملزم اور ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق ہو گئے ۔ دونوں گروپوں کے مابین  عرصہ سے دشمنی چلی آرہی تھی جس کے باعث پیشی پر آئے ملزم پر گھات لگائے دشمنوں نے فائرنگ کر دی ۔ فائرنگ سے پیشی پر آیا ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ ساتھ میں موجود پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل بھی دم توڑ گیا ۔

لاہور کی سیشن عدالت میں سرعام فائرنگ کے نتیجے میں قتل کیس کی پیشی بھگتنے کے لئے آنے والا ملزم امجد گجر اور پولیس اہلکار آصف اقبال موقع پر جاں بحق ہو گئے،اس واقع نے عدالتی احاطے میں پولیس سکیورٹی پر سوالیہ نشان لگا دیا ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی  پولیس کی بھاری نفری نے سیشن کورٹ کو گھیر کر سرچ آپریشن  شروع کر دیا لیکن پولیس  حملہ آور کو پکڑنے میں  ناکام رہی ۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے واقعے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے  رجسٹرار ہائیکورٹ سے تفصیلات طلب کر لیں ۔ دوسری جانب آئی جی پنجاب نے بھی واقع کا نوٹس لیتے ہوئےملزم کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیاہے ۔