Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور ،آشیانہ اقبال سوسائٹی اسکینڈل،نیب نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا

لاہور ،آشیانہ اقبال سوسائٹی اسکینڈل،نیب نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا
February 5, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) آشیانہ اقبال سوسائٹی اسکینڈل میں نیب نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید کی ریکارڈ سمیت  کل نیب لاہور نے طلب کر لیاہے ۔ اسرار سعید سے ٹھیکیداروں کے انتخاب،پیراگون سٹی کو ٹھیکے کی شرائط پر وضاحت طلب کی جائےگی۔

نیب کی پنجاب میں  کرپشن کے خلاف  کارروائیاں  تیز سے تیز تر ہو گئیں ۔  ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ایل ڈی اے کے چیف انجینئرنگ اسرار سعید کو ریکارڈ سمیت  کل نیب   آفس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے  ٹھیکداروں کے مجوزہ انتخاب اور اس بارے تمام قوائد اور ضوابط کے بارے میں وضاخت طلب کی ہے  جبکہ ایل ڈی اے سے پیراگون سٹی کو ٹھیکہ دیے جانے بارے  جواب بھی  طلب  کیا ہے ۔

 نیب لاہور کی جانب سے  آشیانہ  اقبال اسکینڈل میں مبینہ طور پر 200 کنال اراضی  کی مخصوص فرد کو الاٹمنٹ بارے بھی  وضاخت طلب  کی ہے ۔