Sunday, February 5, 2023

لاہوریوں نے 2011 کو مینار پاکستان سے شروع ہونیوالی جعلی تبدلی کو دفن کردیا ،مریم نواز

لاہوریوں نے 2011 کو مینار پاکستان سے شروع ہونیوالی جعلی تبدلی کو دفن کردیا ،مریم نواز

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2011 میں جس جعلی تبدیلی کا مینار پاکستان سے آغاز ہوا تھا،آج لاہوریوں نے اس تبدیلی کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا ۔

پی ڈی ایم جلسے سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ  عمران خان کو این آر او نہیں دیں گے،اس حکومت کے آتے ہی پاکستان کی ترقی،سستی گندم،آٹا،گیس،دوائیاں ،روزگار قرنطینہ ہوگیا۔

جلسے میں  عمران خان کی جانب سے نوازشریف کی تعریفوں اور قوم سے کیے وعدوں پرمبنی ویڈیوز بھی دکھائیں   ۔