Friday, December 2, 2022

لاہورہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا

لاہورہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا
لاہور(92نیوز)لاہور ہائیکورٹ کے  مستقل ہونے والے ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیاہے۔ تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منظور احمد ملک نے ایک سادہ لیکن پروقار تقریب میں ججز سے حلف لیا۔مستقل ہونے والے ججز میں جسٹس علی اکبر قریشی، جسٹس قاضی محمد امین احمد، جسٹس شاہد کریم اور جسٹس مرزا وقاص رؤف شامل ہیں ۔ حلف برداری کی تقریب میں ہائی کورٹ کے ججز اور وکلا نے شرکت کی۔ حلف اٹھانے والے لاہور ہائی کورٹ کے جج گزشتہ سال نومبر میں ایک سال کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے تھے اور ان کے عہدے کی معیاد آئندہ ماہ ختم ہورہی تھی ۔ گزشتہ روز بھی لاہور ہائیکورٹ کے چار ججز نے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔