Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہورہائیکورٹ :رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک روز کی توسیع

لاہورہائیکورٹ :رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک روز کی توسیع
May 26, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور ہائی کورٹ میں سکیورٹی کے لیے پولیس کی جگہ رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک دن کی توسیع کردی گئی ہے،دوسری جانب پنجاب بارکونسل نے بھی عدالتوں کے بائیکاٹ میں دو دنوں کی توسیع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں رینجرز کے اہلکار بدھ کے روز بھی سکیورٹی کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ رینجرز کو پیر کے روز پولیس کی جگہ سکیورٹی کی ذمہ داریاں اس وقت دی گئی تھیں جب  ڈسکہ میں پولیس فائرنگ سے دو وکلاءکی ہلاکت ہوئی تھی ۔ ادھر پنجاب بار کونسل نے اعلان کیا کہ وکلاءکی ہلاکت کے واقعہ پر ستائیس اور اٹھائیس مئی کو بھی ہڑتال کی جائے گی جبکہ وکلاءاحتجاج کرتے ہوئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔ پنجاب بارکونسل کے مطابق وکلاءسیاہ پیٹیاں باندھ کر ریلیاں نکالیں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔