Saturday, September 21, 2024

  لاہورہائیکورٹ : بیانات میں تضاد کی بناپر زیادتی کا ملزم بری

   لاہورہائیکورٹ : بیانات میں تضاد کی بناپر زیادتی کا ملزم بری
September 29, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے بیانات میں تضاد کی بناپر زیادتی کے الزام میں سزاپانے والے ملزم کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کےمطابق محمد اعظم نے اپنی سزاکے خلاف لاہورہائی کورٹ میں اپیل دائر کی جس پر وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ گواہوں،واقعات اور مدعیہ کے بیانات میں تضاد ہےعدالت نے فیصلہ سناتے وقت ان تمام باتوں کو نظرانداز کیا ہے ۔ وکیل نے استدعا کی کہ محمد اعظم کو بری کیا جائے۔ ہائی کورٹ نے نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد محمداعظم کی اپیل منظور کرلی اور اس کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔ محمداعظم کے خلاف دوہزار نو میں تھانہ لالہ موسی میں مقدمہ درج کیاگیاتھا ٹرائل کورٹ نے اعظم کو دس سال قید کی سزاسنائی تھی۔