Thursday, December 1, 2022

لاہور:گلشن اقبال میں مبینہ پولیس مقابلہ 2ڈاکو ہلاک ایک فرار

لاہور:گلشن اقبال میں مبینہ پولیس مقابلہ 2ڈاکو ہلاک ایک فرار
لاہور(92نیوز)لاہورکے علاقے گلشن اقبال میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق  گلشن اقبال کے علاقے کریم بلاک کے قریب تین ڈاکو ڈکیتی کی واردات کر کے فرار ہو رہے تھے کہ پولیس اطلاع ملتے ہی فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ڈاکوؤں کو پکڑنا چاہا تو فرار ہوتے داکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ ایک فرار ہو گیا ۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی۔