Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور:پی ٹی آئی کی خواتین رہنماؤں کا وزیراعظم کے خلاف احتجاج

لاہور:پی ٹی آئی کی خواتین رہنماؤں کا وزیراعظم کے خلاف احتجاج
July 22, 2017

لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت میں  ڈیفنس موڑ پر پی ٹی آئی کی خواتین نے وزیراعظم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور استعفے کے لئے نعرے بازی کی ۔ خواتین کے احتجاج میں  لیگی سپورٹرز کی انٹری ہوئی  اور عمران خان کے خلاف بھی نعرے لگ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی خواتین ونگ کی جانب سے وزیراعظم کے فوری استعفی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر نواز شریف استعفی دو کے نعرے درج تھے

مظاہرے کے دوران   لیگی کارکن نے شرارت کی اور تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے خلاف بینراٹھا لایا جس پر کارکنان آمنے سامنے آگئے اور صورتحال کشیدہ ہو گئی۔

تحریک انصاف کی خواتین کا کہنا تھا کہ خواتین کےاحتجاج میں لیگی سپورٹر کی یہ حرکت غیر اخلاقی ہے، صورتحال کشیدہ ہونے پر علاقے کے تاجروں نے معاملہ ختم کروا کے احتجاج ختم کروا دیا۔