Saturday, September 21, 2024

لاہور،پولیس نے تین ڈاکوؤں کو گرفتارکرلیا

لاہور،پولیس نے تین ڈاکوؤں کو گرفتارکرلیا
June 17, 2018
لاہور( 92 نیوز) لاہورمیں یکے بعد دیگرے 6 وارداتیں کرنے والے تین ڈاکوؤں کوپولیس نے گرفتار کر لیا۔ لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں میں ڈاکوؤں نے دو گھنٹے کے دوران گن پوائنٹ پر 6 فیملیز کو لوٹ لیا ، اطلاع ملنے پر ڈولفن فورس نے کارروائی کرتے ہوئے ساتویں واردات کے دوران ڈاکوؤں کوپکڑ لیا۔ ملزموں کو متاثرہ فیملیز کی طرف سے بتائےگئے حلیےکی مددسے گرفتار کیاگیاہے ،گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ،موٹرسائیکل اور لوٹی گئی نقدی اور قیمتی سامان برآمد کرلیاگیا۔ پولیس کے مطابق تینوں ڈاکو ریکارڈ یافتہ اور متعدد بار جیل بھی جاچکےہیں۔