Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہورپریس کلب کے زیراہتمام سالانہ ڈنر میں فنکاروں کی جاندار پرفارمنس نے شائقین کے دل موہ لئے

لاہورپریس کلب کے زیراہتمام سالانہ ڈنر میں فنکاروں کی جاندار پرفارمنس نے شائقین کے دل موہ لئے
December 11, 2016

 لاہور(92نیوز)لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام سالانہ ڈنر میں فنکاروں کی جاندار پرفارمنس نے شائقین کے دل موہ لئے۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب سٹیڈیم میں سجایا گیا لاہور پریس کلب کا سالانہ ڈنر جس میں صحافیوں نے اپنی فیملیزکے ساتھ بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا فنکاروں نے اپنی پرفارمنس سے شائقین کے دل جیت لئے۔

تین تال آکسٹرا نے شاندار فثوزن پیش کیا خاص طور پر ڈھول اور گٹار پر کی گئی جغل بندی کو ہر کسی نے پسند کیا۔

 جگ مگاتی روشینوں سے سجائی اس محفل میں گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور خوب جگایا ۔ پریس کلب کی اس خوبصورت محفل میں آیا ہر فنکار اپنا حصہ ڈالتا ہوا نظر آیا۔ موسیقی کی  یہ شام اس وقت اپنے بام عروج پر پہنچ گئی جب گلوکارہ شاہدہ منی اسٹیج پر جلوہ گر ہوئیں اور میلہ لوٹ لیا ۔ پریس کلب کے صدر محمد شہباز میاں اور سیکرٹری شاداب ریاض نے آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیاجبکہ مہمان فنکاروں کو شیلڈز دیں۔