لاہور،ٹکٹ نہ ملنے پر پی ٹی آئی کی خواتین بھی سراپااحتجاج بن گئیں
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی خواتین پارٹی ٹکٹس کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف سراپا احتجاج بن گئیں ،خواتین نے چیئرمین سیکریٹریٹ لاہور کے باہردھرنا دےدیا، اور کہا کہ بطور احتجاج عید بنی گالا میں منائیں گے، عمران خان سے کوئی گلہ نہیں لیکن ناانصافی برداشت نہیں کریں گی۔
سراپااحتجاج بنی خواتین کا شکوہ ہے کہ گزشتہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے کے دوران پارٹی کے لیے دی گئی ان کی قربانیوں کی قدر نہیں کی گئی ، جبکہ غیر معروف اور پارٹی میں نئی آنے والی خواتین کو ٹکٹ دے دیے گئے ہیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف کی خواتین کو پارٹی چیئرمین عمران خان سے کوئی شکوہ نہیں ،تاہم ان کا کہنا ہے کہ اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے اس بار عید بنی گالا میں منائیں گی ۔
خواتین ورکرز کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے لیڈر سے حق کے لیے لڑناسیکھا ہے اوروہ اپنے حق کےلیے ہرحدتک جائیں گی۔