Friday, February 3, 2023

لاہور،ٹریکٹرٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر،ماں بیٹا جاں بحق ،والد شدید زخمی

لاہور،ٹریکٹرٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر،ماں بیٹا جاں بحق ،والد شدید زخمی
لاہور( 92 نیوز) لاہور کے علاقے  مغل پورہ کے علاقہ میں موٹرسائیکل سوارمیاں بیوی اور بچے کو ٹریکٹر  ٹرالی نے  کچل دیا،حادثے میں خاتون اپنے چار سالہ بیٹے معیز سمیت جاں بحق ہو گئی،جبکہ شدید زخمی باپ کو سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے میں جاں بحق  خاتون اور بچے کی لاشیں نجی اسپتال سے لواحقین کے حوالے کردی گئیں،جاں بحق  عائشہ نامی خاتون سنگھ پورہ کی رہائشی تھی۔ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیورموقع سے  فرار ہو گیا جبکہ شہریوں نے  ہیلپر کو پکڑ کےپولیس کے حوالے کر دیا،پولیس کے مطابق خاتون کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔