Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور:نیب آفس میں رینجرزکی ایک کمپنی غیرمعینہ مدت کیلئےتعینات

لاہور:نیب آفس میں رینجرزکی ایک کمپنی غیرمعینہ مدت کیلئےتعینات
February 24, 2018

لاہور (92 نیوز) لاہور نیب آفس کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ سامنے آ گیا۔
نیب آفس کی اضافی سکیورٹی کے لئے رینجرزسے مدد طلب کر لی گئی ۔ رینجرز کا نیب رات گئے آفس لاہور کا دورہ ہوا اور رینجرز نے سکیورٹی پوائنٹس کا جائزہ لیا۔
سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد نیب لاہور میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ رینجرز نے اضافی سکیورٹی مہیا کی ہے۔
نیب حکام کے مطابق ڈی جی نیب لاہور کی چئیرمین نیب سے درخواست کے بعد نیب کے لاہور آفس میں رینجرز کی ایک کمپنی غیرمعینہ مدت کے لئے تعینات کی گئی ہے۔
رینجرز کی تعیناتی کا مقصد نیب آفس کی حفاظت ، ریکارڈ رومز کو محفوظ بنانا اور احد چیمہ کی سیکورٹی یقینی بنانا ہے۔
نیب کی ٹیم احدچیمہ سے تفتیش کر رہی ہے۔
احد چیمہ کی گرفتاری پر احتجاجی طور پر لاہور سیکرٹریٹ میں ڈی ایم جی گروپ کے افسروں نے ہڑتال کی اور دفاتر کو تالے لگا دیئے تھے۔