Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہورمیں کالی گھٹاؤں،ٹھنڈی ہواؤں  نے سماں باندھ دیا

لاہورمیں کالی گھٹاؤں،ٹھنڈی ہواؤں  نے سماں باندھ دیا
July 6, 2017

لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت میں کالی گھٹاؤں،ٹھنڈی ہواؤں  نے سماں باندھ دیا، موسم کی رعنائی جوبن پرپہنچی توشہریوں کے چہرے کِھل اُٹھے۔

تفصیلات کے مطابق لاہو رمیں پہلے توکالی گھٹائیں چھائیں پھرٹھنڈی ہوائیں آئیں، رم جھم  شروع ہوئی توایسے لگاجیسے آسمان سے موتی برس رہے ہوں  کالی گھٹاؤں نے دن کے وقت رات کا سماں بنا دیا اور گاڑیوں کی لائٹس روشن ہو گئیں ایسے میں بوندا باندی ہونے لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے موسلادھار بارش میں تبدیل ہو گئی،، جس سے شدید گرمی اور حبس ماضی لگنے لگے۔ تیز بارش سے گرمی کا زور ٹوٹا تو شہریوں کا مزاج بھی خوشگوار ہو گیا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق خوشگوار موسم کا یہ سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک وقفے وقفے سے بارش کی صورت میں جاری رہے گا۔