Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہورمیں پھر وزیراعظم کے استعفے کی بازگشت

لاہورمیں پھر وزیراعظم کے استعفے کی بازگشت
July 6, 2017

اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نواز شریف کے استعفے کی بازگشت پھرسنائی  دینے لگی ۔ لاہور میں وکلا نے ہفتہ وار احتجاج کے دوران پنجاب اسمبلی  تک ریلی نکالی نعرے لگاتے شرکا نے سیاہ پٹیاں بھی باندھ رکھی تھیں۔

تفصیلات کےمطابق تنظیموں کے فیصلے کی روشنی میں وکلا نے ہفتہ وار احتجاج کیا، ہائیکورٹ بار کی عمارت پر سیاہ پرچم لہرائے گئے اور وکلا نے سیاہ پیٹیاں باندھیں،  لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے اجلاس کے بعد وکلا ہائیکورٹ بار سے ریلی نکالی، شرکانے حکومت مخالف نعرے لگائے۔ صدرلاہورہائیکورٹ بار چودھری ذوالفقار نے واضح کیا کہ  کسی جماعت کاایجنڈا لے کرنہیں چل رہے بلکہ آئیں اور قانون کی بالادستی کے حامی ہیں۔ ریلی میں تحریک انصاف کے رہنماؤں فواد چودھری،شعیب صدیقی،اعجاز چودھری، ولید اقبال نے شرکت کی، ترجمان فواد چودھری نے کہا کہ حکمران بوکھلاگئےوزیراعظم کااستعفیٰ دینا ہی پڑے گا۔

ہائی کورٹ بار کے عہدیداروں  نے اعلان کیا کہ وزیراعظم نواز شریف  نے استعفیٰ نہ دیا تو احتجاج کادائرہ کاروسیع کیا جائے گا۔