لاہورمیں فائرنگ سے برطانوی شہری سمیت تین زخمی

لاہور(92نیوز)لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں فائرنگ سے ایک برطانوی شہری سمیت تین زخمی ہوگئے۔
زخمی ہونے والوں کی شناخت شہزاد ،جواد اور میتھیو کے نام سے ہوئی ہے جنہیں فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ دو گاڑیوں کے ٹکرانے کے بعد پیش آیا۔